حملے کے بعد اطلاعات کے مطابق علاقے میں پاکستانی فورسز کی اضافی نفری فضائی کمک کے ہمراہ پہنچ گئی ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے جت کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔
حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی اضافی نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے جن کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔
ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ حملے کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔
واضح رہے کہ مذکورہ اور آس پاس کے علاقوں میں آئے روز مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جن کی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیا جاتا ہے تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔