کیچ: سی پیک روٹ پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ، مشنری نذر آتش

301

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے تربت کے علاقے ڈی بلوچ پُل کے قریب تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا اور مشینری کو نذر آتش کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سی پیک روٹ پر کام کرنے والی کمپنی کو نشانہ بنایا، بیشتر مشینری کو نذرآتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

حکام نے واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ ماضی میں کیچ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سی پیک روٹ اور اس سے منسک پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔