کیلکور میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 7 افراد جانبحق

888

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کے نتیجے میں سات افراد جانحق ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج شام کیلکور کے علاقے مراد بخش بازار میں ایک گھر پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے پنجگور کے مختلف علاقوں سمیت نوشکی، قلات اور خاران کے پہاڑوں سلسلوں میں گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں جہاں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

نوشکی اور گرد نواح کے علاقے گذشتہ روز سے محاصرے میں ہونے کے باعث تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔