کوہلو : کاہان میں پاکستانی فورسز کے گشتی ٹیم پر حملہ

218
file photo

مذکورہ علاقوں میں آئے روز مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں پر بم دھماکے کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔

تاہم تاحال پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے اپنے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کوہلو و آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جن کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔