کولواہ میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ

273

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حملہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں پونزَگ ءِ سُنٹ کے مقام پر کیا گیا۔

عسکری حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل بولان کے علاقے سانگان میں فورسز پوسٹ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا۔