کولواہ میں فوجی آپریشن جاری، 1 شخص لاپتہ

226

کولواہ چمبر سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

بلوچستان کے ضلع آواران اور کولواہ کے درمیان میں واقع گاؤں چمبر سے پاکستانی فورسز نے اہلکاروں نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جبری طور پر لاپتہ کیئے جانیوالے شخص کی شناخت عصاء کے نام سے ہوئی ہے جنہیں دوران آپریشن فورسز اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ روز سے آواران اور کولواہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز آپریشن مصروف ہے۔ اس دوران فورسز اہلکاروں نے علاقوں کو محاصرے میں لیکر آمد و رفت پر پابندی عائد کردیا ہے۔

آپریشن کے دوران مزید جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔