کریمہ بلوچ مزاحمت کی علامت تھے – این ڈی پی

604

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے  کہا کل سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے
کریمہ بلوچ کی شہادت کے خلاف ریلیوں اور احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، کوئٹہ اور حب میں کل ریلی اور مظاہرے منعقد ہوئے جن میں سیاسی روکرز، وکلاء، طلباء، ہر طبقہ فرق سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

ترجمان نے کہا  کریمہ بلوچ مزاحمت کی علامت تھیں، آج بلوچ قوم نے اس خوف زرہ ماحول کو توڑتے ہوئے ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہوئے، اس کٹھن دور میں بلوچ قوم کو یکجا ہونا پڑے گا اور اپنے ذاتی معاملات اور اختلافات کو بھلا کر بلوچ قومی تحریک کی حمایت میں سامنے آنا پڑے گا۔

ترجمان نے کہا آج بلوچ قوم ایک عظیم ہستی سے محروم ہوا ہے  کریمہ بلوچ کی غیر موجودگی میں سیاسی ماحول میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا آسان نہیں،این ڈی پی بلوچ قوم سے یہ اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان کے لئے گھروں سے نکلیں، اپنے آنے والے نسلوں کے لیے آواز بلند کریں، خوف کو توڑ کر باہر آئیں، اگر آج ہم نہ نکلیں تو ہماری آنے والی نسلیں بہت ہی اذیت ناک دور کا سامنا کرنا پڑے گا جسکے ذمہ دار ہم ہونگے۔

ترجمان نے آخر میں کہا این ڈی پی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سب سے بڑی حمایتی ہے کیونکہ ہمیں بلوچ قوم کے لیئے یکجا ہونا چاہیے ۔