کراچی: چینی باشندے پر مسلح افراد کا حملہ

620

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جمالی پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے چینی باشندے پر فائرنگ کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود محافظ زخمی جبکہ چائنیز باشندہ محفوظ رہا ہے۔

مسلح افراد نے گاڑی کو جمالی پل کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کراچی میں چائنیز شہریوں کو مسلح افراد کے حملوں کا سامنا رہا ہے اور چینی باشندوں پر اکثر سندھی آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔

گذشتہ دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان بلاول ہاؤس کے قریب چائنا ٹاؤن ریسٹورنٹ کی چلتی گاڑی پر مقناطیسی ڈیوائس لگا کر فرار ہوگئے تھے بعدازاں سندھودیش روولیوشنری آرمی اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں چائنیز انجینئرز کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے 2018 میں کراچی میں چائنیز قونصلیٹ کو تین مسلح حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ  فدائی حملہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے ممبران نے کیا۔