ڈنڈار: پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

348

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں 6 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ آج 30 دسمبر بروز بدھ دوپہر کے وقت ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو بدولک کے مقام پر نشانہ بنا کر 6 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ عوام پاکستانی فورسز اور ان کے سہولت کاروں سے دور رہیں۔ سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔