چاغی: فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 1 ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل زخمی

464

بلوچستان کے ضلع چاغی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز فرنٹئر کور کا حوالدار ہلاک جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے حوالدار کی شناخت حشمت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں لیفٹیننٹ کرنل صہیب بٹ، بیٹا امار اور دیگر تین ایف سی اہلکار شامل ہیں۔

عسکری ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔