چاغی: سیندک پروجیکٹ میں پابندیوں کے خلاف ملازمین کا احتجاج

834

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی سیندک پراجیکٹ میں کورونا وباء کی وجہ سے چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کے حکام کی جانب سے سخت بندشوں اور طویل المدت قرنطینہ کے خلاف ملازمین اور مقامی رہائشیوں کا احتجاج جاری ہے۔

پروجیکٹ ملازمین و مقامی افراد کیجانب سے دوسرے روز بھی احتجاج جاری دھرنا جاری رہا۔ مظاہرین نے پروجیکٹ کے اندر اور باہر سڑکوں پر دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا وباء کے باعث بندش سے مقامی مزدور و رہائشی مشکلات کا شکار ہیں، ادارہ سہولیات دینے کے بجائے مزدوروں کا نقصان کررہا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی سہولیات فراہم کرکے مقامی رہائشیوں و مزدوروں کے مسائل حل کریں اور کمپنی ذمہ دار اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے کمپنی کو بحال کیا جائے تاکہ مقامی مزدور مزید مشکلات کا سامنا نا کریں۔

یاد رہے کرونا وائرس وباء کے باعث سندک پروجیکٹ پر کمپنیوں نے کئی افراد کی داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔