مسلح جھڑپ میں فورسز اہلکاروں کے بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، آئی ایس پی کی جھڑپ کی تصدیق
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے پہاڑی علاقے میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین گذشتہ روز دو بجے کے قریب سے شروع ہونے والی خونریز جھڑپ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک سیاہ لک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونے والی جھڑپ میں ابتک دونوں اطراف سے دو افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لیویز فورسز گچک سے ایک شخص کی لاش سول ہسپتال پنجگور منتقل کرچکی ہے جہاں مذکورہ شخص کی شناخت ثناء اللہ ولد بہار کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے بتائی جاتی ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوتے ایک فوجی اہلکار حوالدار شعیب کے ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور ساتھ ہی ایک مسلح شخص کے مارے جانے اور ایک کے گرفتاری کا دعوی کیا تھا۔
اطلاعات مطابق فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔