پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک

794

پاکستان آرمی کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق بھی کردی ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر گرنے کے سبب آرمی کے چار اہلکار ہلاک ہوئے جن میں دو میجر بھی شامل ہیں ۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ میجر محمد حسین، کو پائلٹ میجر ایاز ، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق شامل ہیں ۔