وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سورٹھ لوہار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد بلوچ کے لواحقین کی جانب سے 27 دسمبر، بروز اتوار کو کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان کرتے ہیں۔
خیال رہے انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بلوچ کے جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہورہے ہیں۔ راشد حسین کی جبری گمشدگی کیخلاف سندھ نیٹورک اور ان کے لواحقین کی جانب سے کراچی میں احتجاج اور کوئٹہ میں پریس کانفرنس سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آگاہی مہم کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
راشد حسین بلوچ کی بہن فریدہ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں کمپئین اور احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کیساتھ احتجاجی شیڈول کے حوالے سے بات کی۔
On the completion of two years of my brother Rashid Hussain’s enforced disappearance, we will hold a demonstration outside of the Karachi Press Club, a press conference at Quetta press club & an online campaign on 27-12-2020.
I request all activists to join us in this campaign pic.twitter.com/AmdYISB5ug— Fareeda Baluch (@Farida_Baluch) December 18, 2020
خیال رہے راشد حسین کے لواحقین کے مطابق انہیں 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات سے اماراتی خفیہ اداروں نے لاپتہ کرکے چھ مہینے تک خفیہ مقام پر رکھنے کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان کے حوالے کیا لیکن وہ تاحال لاپتہ ہے۔