مستونگ میں ریلوے ٹریک کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

362

بلوچ لبریشن آرمی نے مستونگ میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ریلوے ٹریک کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اُڑا دیا تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں جگہ کا تعین کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کا آغاز کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات مستونگ میں سُنگر کے قریب ولی خان کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔