مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ

401
File Photo

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے، جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مستونگ میں سُنگر کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ریلوے ٹریک اُڑا دیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا گیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔