لانگ مارچ شرکاء کی گرفتاری، سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

213

  وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینر سورٹھ لوہار نے کہاگذشتہ رات سندھ پنجاب سرحد اوباوڑو پر سندھ سبھا کے پیدل قافلے اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر پاکستانی پولیس اور خفیہ اداروں  کی جارحیت، گرفتاری  و تشدد کے خلاف آج سندھ کی تمام سیاسی،سماجی و قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ ،نوابشاہ ،سکھر سمیت پورے سندھ میں ہونے احتجاجوں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کسی بھی پرامن احتجاج کو تشدد کے ذریعے روکنا ریاستی اداروں کے ظلم، تشدد و جارحیت کا آخری حد ہے،  جس کے خلاف سندھی قوم کو اپنا بھرپور ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ ،سول سوسائٹی اور تمام جماعتوں کی جانب سے آج دوپہر کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا اور اس مسئلے پر شدید احتجاجوں کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا ،جب تک گرفتار کیئے گئے پیدل قافلے کے سارے شرکاء اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو آزاد کیا نہیں جاتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پولیس اور خفیہ اداروں نے پنجاب میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے انھیں گرفتار کرلیا تھا۔