قلات: تیل و گیس کمپنی کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

542

قلات گیاوانکوہ اور ہربوئی کے رہائشیوں کا پی پی ایل کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، کمپنی کے خلاف نعرے بازی اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیاوانکوہ اور ہربوئی کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج پی پی ایل کمپنی کے ناروا سلوک کے خلاف ہے۔ ہم قلات کے علاقے گیاوان کوہ اور کوہ ہربوئی کے رہائشی ہیں ہمارے اراضیات میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے پی پی ایل نے چھ سال قبل کام شروع کیا جبکہ ہم زمین مالکان سے کوئی معائدہ تک نہیں کیا۔ اور ہمارے آباد زمینوں پر کئی کلو میٹر راستہ بنائی اور بندات کو نقصان پہنچایا، درختوں کو کاٹ کر ہمارے کمروں کو گرایا مگر آج تک ہمیں نقصانات کا ایک روپیہ تک معاوضہ نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے انتہائی پسماندہ ہے، تعلیم، صحت، سڑکیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کمپنی کے کام آج بھی قلات کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ کمپنی بار بار ہمیں ملاقات کی تاریخ دیتی ہے دور دراز سے لوگ مقررہ تاریخ کو آتے ہیں مگر کمپنی کے ذمہ داران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے بصورت دیگر مزید احتجاج کرینگے۔