فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ریجنل کمانڈر شہید ہوگئے – بی آر اے

765

فورسز کے ساتھ سرمچاروں کا جھڑپ جاری ہے اس جھڑپ میں تنظیم کے ریجنل کمانڈ نے شہادت نوش کیا ہے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ قابص پاکستانی فورسز اور آزادی پسند بلوچ سرمچاروں کے درمیان پنجگور کیلکور کے علاقے سیاہ لک کے مقام پر کل سے جاری جھڑپ تا حال جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قابص فورسز کے دس سے زائد اہلکار ہلاک کردیئے گئے ہیں، اس جھڑپ میں تنظیم کے ریجنل کمانڈ ثناء بہار شہید ہوچکے ہیں۔