فلمی تنازعہ، بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج

343

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹرز میں سے ایک سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم تنازعات کا شکار ہوگئی جہاں ان کے اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘  کی کہانی حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

اس کتاب میں جس کاٹھیاواڑی کا ذکر ہوا ہے اس کے بیٹے بابوجی راجی شاہ کی جانب سے یہ مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

اپنی درخواست میں بابوجی راجی شاہ کا کہنا تھا کہ حسین زیدی کی کتاب خود ہی ایک تضحیک ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ فلم بابوجی راجی شاہ کے ’رازداری ، آزادی اور عزت نفس‘ کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

شاہ کا کہنا تھا کہ جب سے اس فلم کا پہلا پوسٹر سامنے آیا ہے اس کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے ان کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں کتاب کے مصنف حسین زیدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے