فرانس کے شہر گرینوبل میں مقیم مختلف بلوچ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے کریمہ بلوچ کی شہادت کے موقع پر انکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تعزیتی ریفرنس میں کریمہ بلوچ کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انکی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ ریفرنس میں کریمہ بلوچ کی بلوچ قوم کے لئے خدمات کا عتراف کیا گیا اور اقوام متحدہ اور کینیڈین گورنمنٹ سے انکی پراسرار شہادت پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے اصل محرکات معلوم کئے جائے اور کینیڈا میں ایسے واقعات انکی نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔