شہید ثناء بہار کو انکی بہادری و انمول کردار پر “استاد” کے لقب سے نوازتے ہیں – بی آر اے

523

استاد ثناء بہار بلوچ مسلح مزاحمت میں ایک آئیڈیل و بے باک کردار کے مالک تھے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز پنجگور کے علاقے کیلکور سیاہ لک کے مقام پر سرمچاروں نے اس وقت قابص فورسز پر حملہ کیا جب وہ سول آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف عمل تھا، اس جنگ کی کمان نوجوان جنگی کمانڈر استاد ثناء بلوچ کررہے تھے جو مسلسل 24 گھنٹے تک قابض فورسز کا مقابلہ کرتا رہا، اس دوران قابض فورسز سرمچاروں کے شدید حملے کے نتیجے میں پسپا ہوگئے اور مدد کیلئے ان کو ہیلی کاپٹر بلانا پڑا، اس دوران سرمچاروں نے ریاستی ہیلی کاپٹروں پر راکٹ بھی فائر کیئے جن کو جزوی نقصان پہنچا۔

تنظیم کے ریجنل کمانڈر استاد ثناء عرف استاد امیر ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے شہید ہوگئے جس کے بعد دوسرے ساتھیوں نے جنگ کی کمان کرتے ہوئے دشمن کا مقابلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کی پیش قدمی کو روکے رکھا۔ اس جنگ میں دشمن کے پندرہ سے زائد فوجی اہلکار اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ہلاک کِئے گئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ تنظیم ثناء بہار کی بہادری و بہتریں جنگی صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کو “استاد” کے لقب سے نواز نے کا اعلان کرتی ہے وہ حقیقی معنوں میں تنظیم کے سنگتوں کیلئے ایک استاد کا رول ادا کررہے تھے۔ وہ 2012 سے بلوچ مسلح مزاحمت سے وابستہ ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے بی آر اے کو منظم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا جس کے بعد تنظیم کی جانب سے حالیہ ادوار میں ان کو ریجنل کمانڈر کی ذمہ داریاں دی گئی۔ استاد ثناء بلوچ نے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دشمن کے خلاف کئی اہم معرکے انجام دیئے، وہ نوجوان سرمچاروں میں ایک آئیڈیل نوجوان کمانڈر تھے۔ تنظیم اور بلوچ قوم ان کے قومی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی، وہ بلوچ قومی مزاحمت کی تاریخ میں ہمیشہ امر ہوگئے۔

فوٹو: بی آر اے میڈیا

انہوں نے مزید کہا قابض فورسز گذشتہ ایک ہفتے سے کولواہ بالگتر کچگ و گرد نواح میں سول آبادیوں کے خلاف خونی آپریشن میں مصروف عمل ہے جس کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔ اب تک گیارہ سے زائد بے گناہ بلوچ شہید کردیئے گئے ہیں، ریاستی فوج کش سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے ملحقہ آبادیوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کیلئے کی جارہی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ مزاحمت ریاستی ناپاک منصوبوں کے خلاف شدت اختیار کریگی۔