سی پیک  کو خوشحالی کا راز قرار دینا منافقانہ ڈرامہ ہے – اسلم رئیسانی

276

اپنے لئے کرتارپور اور ہمارے لئے خار دار تار والی باڑ ترقی ہمیں قبول نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی نے کیا ۔

انہوں نے کہا ترقی کے نام پر ہمارے وطن پر قبضہ کرنا اور سی پیک کو ترقی و خوشحالی کا راز قرار دینا ایک بہت بڑا ڈرامہ اور منافقانہ عمل ہے۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ جو بھی ان سازشوں میں شامل ہوگا وہ بلوچ، پشتون اور سندھیوں کا دشمن ہوگا۔

سابق وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ اپنے لئے کرتارپور اور ہمارے لیے خاردار تاروں والی باڑ والی  ترقی پہ ہم لعنت بھیجتے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستان کے عسکری حکام کی جانب شہر کے اردگرد سیکیورٹی اور امن و امان کے نام پر باڑ لگا رہے ہیں جس کی بلوچستان کے آزادی پسند اور پارلیمانی پارٹیوں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔