سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا – اختر مینگل

227

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور ساحلی علاقہ گڈانی کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپی ڈی ایم کو 30سال قبل بننا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید  پی ڈی ایم کا مقصد حقیقی جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے رابطے کیے گئے ہیں لیکن ہم نے مذاکرات سے انکار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بلوچستان حکومت کی گندگی کو صاف کرنے کا قدم اٹھائیں گے۔

سرادر اختر نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ملنے والا جزائر پہ قبضہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومتی خاتمے کے لیے ہر سطح پر احتجاج کا حق رکھتی ہے، وقت آنے پر قومی اسمبلی سے استعفوں کا لائن لگے گا پھر حکومت بھی ڈھیر ہوجائیگی۔