سیندک پروجیکٹ میں ملازم کا خودکشی کی کوشش

143

طویل مدت سے  قرنطینہ سے تنگ آکر سیندک پراجیکٹ کے ملازم نے تنگ خودکشی کی کوشش کرلی

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق طویل المدت قرنطینہ کے باعث چاغی کے علاقے سیندک پروجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کی مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم نور احمد نے پنکھے سے پھندا باندھ کر خودکشی کی کوشش کی جسے وہاں موجود دیگر ملازمین نے ناکام بنایا۔

ایم آر ڈی ایل حکام کے مطابق مذکورہ ملازم کو واپس ان کے گھر روانہ کردیا گیا۔

خیال رہے سیندک پروجیکٹ میں چائنیز انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنائے گئے سخت ترین اقدامات اور طویل المدت قرنطینہ کے باعث مقامی ملازمین اور افسران سخت مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں۔

متاثرہ ملازمین کے مطابق کئی بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود انھیں کئی کئی ہفتوں تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے جو ان کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں کیونکہ اس دوران نہ ہی وہ کام پر جاسکتے ہیں اور نہ واپس اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

انہوں نے حکام بالا سے صورتحال کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔