نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا باز حلقوں میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ این ڈی پی کا پہلا کونسل سیشن منعقد ہوچکا ہے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ پارٹی کی موجودہ مرکزی کابینہ آرگنائیزنگ کمیٹی کی شکل میں موجود ہے اور ابھی تک پارٹی نے اپنا پہلا کونسل سیشن منعقد نہیں کیا ہے۔
ترجمان نے کہا این ڈی پی جمہوری پارٹی ہے اور جمہوری انداز میں پارٹی کے معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ پارٹی کی بنیاد ہی جمہوری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیئے بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے اندر اور بلوچ قومی سیاست میں شخصیت پرستی کو شدید خطرہ سمجھتی ہے کیونکہ شخصیت پرستی سیاست میں ایک ناسور ہے ورکرز کی سیاسی تربیت میں شخصیت پرستی بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جن پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہوتی اور وہاں شخصیت پرستی کا زیادہ رجحان ہوتا اُن پارٹیوں سے لیڈر شپ کی پروڈیکشن بالکل ختم ہوجاتی ہے اور وہ پارٹیاں بہت جلد سرفیس سے غائب ہوجاتی ہیں۔
ترجمان نے کہا این ڈی پی ورکرز کی جماعت ہے اور پارٹی میں ورکرز کی بالادستی قائم ہے اور این ڈی پی ایک منظم سیاسی جماعت ہے جو کہ مرکزی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
سوشل میڈیا میں بعض عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ این ڈی پی پہلا کونسل سیشن کرچکی ہے یہ ایک منفی سوچ ہے جسکا مقصد پارٹی کو غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھوں میں دینا ہے،
ہم اُن لوگوں کو یہ کہنا چاہیئے ہیں کہ این ڈی پی اصول پرست سیاسی جماعت ہے اور پارٹی کسی بھی صورت اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرئے گئی۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ این ڈی پی اپنی پوری قوت جمہوریت پر لگارہی ہے اور پارٹی کے ہر ورکر کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ پارٹی کے اندر جمہوریت کو زندہ رکھے اور شخصیت پرستی جیسے ناسور کو شدید تنقید کرئے۔