سورٹھ لوہار کی منظور پشتین سے ملاقات

527

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی سربراہ سورٹھ لوہار ، سسئی لوہار ، سندھ سجاگی فورم رہنما سارنگ جویو ،زاہد کھوسو، سندھی لاپتہ افراد کے لواحقین عبدالرزاق شر اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں دونوں اقوام کے رہنماؤں نے سندھی اور پشتون لاپتہ افراد کے مسئلے پر بات چیت کرکے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کرلیا۔

ملاقات میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء منظور پشتین نے سورٹھ لوہار ، سسئی لوہار اور سارنگ جویو سمیت تمام سندھی ساتھیوں کو پی ٹی ایم کے کل جناح باغ میں ہونے والے جلسے کی دعوت دی اور سندھی ساتھیوں نے بھی تمام پشتون بھائیوں کو سندھی اجرک پہنائے ۔

خیال رہے کہ آج منظور پشتین کی قیادت میں سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں جلسہ عام ہوگا۔