سوراب بازار میں فورسز پر دستی بم حملہ

793

بلوچستان کے علاقے سوراب میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ فورسز پر حملہ سوراب بازار میں اس وقت کیا گیا جب وہ سودا سلف لینے آئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔