سندھی مسنگ پرسنز آزادی مارچ کے شرکاء گرفتار

280

کراچی پریس کلب سے راولپنڈی جی ایچ کیو کی طرف پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سندھی لاپتہ افراد کیلئے سندھ سبا کے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کو سندھ کے حدود میں پولیس کی بھری نفری نے روک کر سندھ سبا کے رہمناء اور لانگ مارچ کی قیادت کرنے والے انعام عباسی اور دیگر خواتین شرکاء کو گرفتار کرلیا۔

اس دوران لانگ مارچ میں شریک خواتین نے مزاحمت کی۔

سوشل میڈیا پر سندھ سبا کی آفیشل پیچ سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار اور لانگ مارچ کے شرکاء کو گرفتار کررہے ہیں۔

واضح اس سے قبل بھی شرکاء کو حکام نے حراست میں لینے کی کوشش کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو کرونا ٹیسٹ کیلئے منتقل کرنا تھا مگر مظاہرین کے مطابق کرونا ٹیسٹ کے بہانے انہیں احتجاج سے روکا جارہا ہے۔

آج شرکاء کے گرفتاری کے حوالے سے حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔