ساتھی سرمچار عبدالواحد آواران جھڑپ میں شہید ہوگئے – بی ایل ایف

636

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سرمچار ساتھی عبدالواحد بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

سرمچار عبدالواحد بلوچ ولد قادر بخش بلوچ ضلع آواران میں دشمن فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے۔ انہوں نے بہترین جنگی حکمت عملی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے دشمن کے سامنے آہنی دیوار بن گئے اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی۔ اس جھڑپ میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں عبدالواحد بلوچ کی قربانی اور کردار ایک قابل تقلید مثال ہے۔ وہ دشمن فوج کے ساتھ کئی محاذوں پر بہادری سے لڑتے ہوئے ماضی میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ انکی جدوجہد اور قربانی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور انکی شہادت آزاد بلوچستان کی جانب ایک سنگ میل ہے۔