زامران جھڑپ میں 3 افراد جانبحق، ہیرونک سے 2 لاشیں برآمد

520

بلوچستان کے علاقے زامران میں گذشتہ روز ہونے والے ایک جھڑپ میں تین افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ جبکہ تربت کے علاقے ہیرونک سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے عبدوئی میں پاکستانی فورسز کیساتھ جھڑپ میں تین افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ جانبحق افراد کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں سے بتائی جاتی ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

عسکری حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے اسی طرح بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ہیرونک سے ملنے والی لاشیں

دریں اثناء گذشتہ رات تربت کے نواحی علاقے ہیرونک سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہے جن کے جسموں پر گولیوں اور تشدد کے نشانات موجود ہے۔ مذکورہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ لاشیں جبری طور پر لاپتہ افراد کی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔