ریاستی آلا کار پارٹی کے دفتر کو خاران میں نشانہ بنایا ۔ یو بی اے

307

یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ گذشتہ رات خاران شہر جامع مسجد روڈ پہ واقع سرکاری حمایت یافتہ پارٹی (باپ) کے مرکزی دفتر کو ہمارے سرمچاروں نے دستی بم سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی کو بنانے کا مقصد بلوچستان میں آزادی پسند اور قوم دوست کرداروں کو ڈرا دھمکا کر آزادی کے حمایت سے دستبردار کرنا یا ہمیشہ کے لیے چُھپ کرانے میں پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا بیانیہ کو لے کر بلوچ قومی تحریک مخالف پروگراموں کا منعقد کرانے میں باپ پارٹی کے نمائندے اور کارکنان کا ریاستی معاونت کار کی حثیت سے ملوث رہنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قومی تحریک کے تمام تر دشمن ہمارے نشانے پہ ہیں خواہ وہ سیاسی لبادہ میں ہو یا مسلح کارندے ہو۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔