دنیا کی خاموشی نے کریمہ بلوچ کو قتل گاہ کے حوالے کیا – میر بختیار خان ڈومکی

683

بلوچ آزادی پسند رہنماء میر بختیار خان ڈومکی نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی گمشدگی اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرعام دہشت گردی پر مہذب دنیا کی خاموشی نے بلوچ قوم کی ایک اور چراغ کو قتل گاہوں کے حوالے کردیا۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کینیڈا جیسی ملک بلوچ سیاسی کارکنان اور رہنماوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوتی ہے تو اس کا مطلب بلوچ دنیا کے کسی بھی کھونے میں محفوظ نہیں ہیں، یقیناً بانک کریمہ بلوچ کی شہادت کے پیچھے پاکستانی خفیہ اداروں کا ہاتھ ہے۔