دشت اور تربت حملوں میں 6 فوجی اہلکار ہلاک کیے ۔ بی ایل ایف

391

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے دشت میں فوجی قافلے اور تربت ائیرپورٹ چوک پر چوکی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہفتہ کے روز پاکستانی فوجی قافلے کی تین گاڑیوں کو سرمچاروں نے دشت کے علاقے جمازی کور (ندی) میں گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ قابض فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فوجی قافلہ ایران باڈر پر باڈ لگانے جا رہا تھا۔ حملے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اپنے فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو لے کر  گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو سرمچارو ں نے گزشتہ رات آٹھ بج کر بیس منٹ پر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔