خاران : لجے میں پاکستانی فورسز پر حملہ

231
File Photo

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خاران کے علاقے لئے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

حملے میں اطلاعات کے مطابق مسلح افراد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

تاہم پاکستان کی عسکری حکام نے خاران کے علاقے لجے میں ہونے والے حملے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید اور دوسری جانب تاحال اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی بھی مسلح گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔

واضح اس سے قبل مذکورہ اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کئے گئے تھے۔