خاران، لجے میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہے ۔ یو بی اے

445

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات 8 بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجے میں فرنٹئیر کور کے مین کیمپ پر گرنیڈ لانچر اور دوسرے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس سے دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا رہا، حملے کے بعد دشمن فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عام آبادی کے طرف مارٹر گولے فائر کرتا رہا جس سے عام عوام کی جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے دشمن فوج پہ بلوچستان سے مکمل انخلاء اور بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔