تنظیمی ساتھی یاسر ابراہیم عرف گل محمد مکران کے محاذ پر دوران بیماری شہید ہوگئے – بی آر اے

222

یاسر گذشتہ ایک سال سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جنگ سے وابستہ تھے ان کی قربانی نوجوان نسل کیلے ایک مشعل راہ ہے انھیں خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کے اہم سرمچار یاسر ابراہیم عرف گل محمد سکنہ ناصر آباد کیچ مکران میں محاذ پر بیماری کے دوران شہید ہوگئے، وہ گذشتہ ایک سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جنگ سے وابستہ تھے۔ یاسر ابراہیم ایک اعلی تعلیم یافتہ اور نظریاتی ساتھی تھے ان کی شہادت نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم انہیں ان کی خدمات پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قومی آزادی کیلئے قربانیوں کا تسلسل ایک آزاد وطن کے حصول کیلئے جاری رہیگی۔