بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اور اسکے نتیجے میں انسانی حقوق کے سنگین پامالیوں کے خلاف پارٹی کے جرمنی زون کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر بون میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شریک بی آر پی کے کارکنان عبدل جلیل، جہانگیر رحیم بخش، در محمد، جمیلہ عبدل رسول اور حفیظ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان کے طول عرض میں فوجی آپریشن مسلسل جاری ہیں جہاں عام آبادیوں کو جنگی ہیلی کاپٹروں اور جدید فوجی اسلحے سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے آواران، کیچ، نوشکی اور خاران کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کیا جاری ہے جہاں عام لوگوں کے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی خبریں موصول ہوئی ہیں جبکہ بلوچستان میں پہلے سے ہی ہزاروں افراد جبری طور پرلاپتہ کیئے جا چکے ہیں اور فوجی آپریشنز کے نتیجے میں مزید بے گناہ افراد کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بی آر پی کے کارکنان نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔