بولان آپریشن کو بزگر اور مچھ تک وسعت دے دی گئی

577
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بولان میں آج چوتھے روز بھی فوجی جاری ہے۔ آپریشن کو بزگر اور مچھ کے مختلف علاقوں تک وسعت دی گئی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق مچھ شہر میں گذشتہ رات فورسز کی بڑی پہنچ گئی جبکہ آج صبح سے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بزگر، گڑانگ، یخو اور اُچ کمان سمیت گردنواح تک آپریشن کو وسعت دی گئی ہے۔ اس دوران مارٹر گولے فائر کرنے سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر مختلف مقامات پر شیلنگ کررہے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ روز شاہرگ سے متعدد افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جن میں سے تیرہ افراد کی شناخت ہوئی تھی۔

بزگر اور مچھ سے دوران آپریشن کسی قسم کی گرفتاری، جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

حکام نے مذکورہ آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ دوران آپریشن عام آبادی کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔