پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کا بلوچستان میں آپریشن، چھاپے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات کیچ کے علاقے الندور بلیدہ میں پاکستانی فورسز ایف سی نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت دیدگ ولد پیرداد سکنہ شہرک کے نام سے ہوئی ۔
خیال رہے کہ دیدگ بلوچ کے اہل خانہ چند سال پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے آپریشن و چھاپوں کی وجہ شہرک سے نقل مکانی کرکے الندور میں رہائش پذیر تھے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے اس وقت ہزاروں افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کے علاوہ ہزاروں خاندانوں نے اندرون بلوچستان کے علاوہ افغانستان و سندھ میں نقل مکانی کی ہے ۔
دوسری جانب بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے لواحقین کا احتجاجی کیمپ ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے ۔