بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

93

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں 16ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچے کے والدین نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے تھے۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ دو ماہ قبل بھی بلوچستان میں پولیو وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن ٹاوَن میں 4 سال کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جبکہ پشین کی تحصیل برشور میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق کی گئی۔