بلوچستان: ماہ نومبر میں 1311 ٹریفک حادثات میں 104 افراد جانبحق ہوئے – رپورٹ

311

بلوچستان میں شاہراہوں کی خستہ حالی و عدم سہولیات کے بناء پر حادثوں کا سلسلہ تھم نا سکا ہے رواں سال نومبر کے مہینے میں 1311 روڈ حادثات رونما ہوئے جن میں 104 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ان حادثوں کے نتیجے میں 1750 افراد زخمی ہوئیں-

بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی (BYCS) کی جانب سے نومبر 2020 کے مہینے کی رپورٹ کے مطابق حادثات بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر پیش آئیں، قلات، مستونگ، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ میں 481 حادثات میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 643 ہوئے ہیں۔

اسی طرح خضدار، سوراب، لسبیلہ، حب ل، وندر اور اوتھل میں 578 ایسے حادثات رونما ہوئے جن میں 24 افراد جانبحق جبکہ 746 افراد زخمی ہوگئے.

اس فہرست میں بلوچستان کے دیگر اضلاع ژوب، زیارت، ہرنائی، لورالائی، دکی، خانوزئی اور شیرانی، سبی، مچھ بولان، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، رکنی، نصیر آباد، ڈیرہ اللہ یار اور جعفر آباد بھی شامل ہیں جس کی صورت میں 36 افراد جاں بحق جبکہ 273 افراد زخمی ہوئے.

دالبندین، نوشکی، چاغی، خاران، تفتان، واشک نوکنڈی بسیمہ اور ماشکیل میں 36 حادثات رونما ہوئے جن میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہوئے.

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجگور، تربت، اورماڑہ، گوادر اور پسنی میں 15 حادثات رونما ہوئے جن میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے گذشتہ مہینے بلوچستان میں 1311 روڈ حادثات پیش آئے جن میں 104 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 1700 سے زائد افراد ان حادثات میں زخمی بھی ہوئے تھے۔