اقوام کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہوسکتی ہے – نواب رئیسانی

505

چیف آف ساراوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق میں بسنے والے اقوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے نہ کہ طاقت سے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے ہم نے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سی پیک کا معاہدہ اسمبلی میں پیش ہو لیکن تاحال نہیں کیا اور پوشیدہ رکھا جارہا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ معاملات کاروبار نہیں بلکہ اور نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان میں بسنے والے اقوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے طاقت سے نہیں، مختلف اوقات میں بڑی طاقتیں اپنے زور و جبر کے باوجود شکست کھاکر پسپا ہوگئے، زور زبردستی سے نقصان کا اندیشہ ہے حکمران طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

آخر میں انہوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ساس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔