بم دھماکے و فائرنگ کے واقعات مرکزی دارالحکومت کابل سمیت دو مختلف صوبوں میں پیش آئیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقناطیسی بم دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی گورنر محب اللہ محبی ہلاک جبکہ اس کے دو محافظ زخمی ہوئیں ۔
دوسری جانب جنوبی صوبے کندھار شہر میں فائرنگ سے ضلع ڈنڈ کے جج محمد نبی مظلوم مارا گیا۔
دریں اثناء صوبہ غور میں بھی مقناطیسی بم دھماکے کے نتیجے میں صوبائی کونسل کے ڈپٹی سربراہ عبدالرحمن مارا گیا۔
افغانستان میں پرتشدد واقعات میں حالیہ دنوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، دوسری افغان فورسز کی جانب سے بھی طالبان پہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
گذشتہ رات کندھار کے ضلع ارغنداب میں طالبان کے ایک کار کو جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا جس میں جانی نقصان کے بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
طالبان و افغان حکومت کے درمیان قطر میں جاری بین الافغانی مذاکرات تین ہفتوں کے لئے معطل ہوئیں ہے۔