کیچ : الندور میں نامعلوم افراد نے ہائی اسکول کو نذر آتش کردیا

283

کیچ کے تحصیل بلیدہ الندور میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ ہائی اسکول کو آگ لگا دیا، جس سے اسکول کے تمام ریکارڈ سمیت فرنیچرز جل کر راکھ ہوگئے.

تاہم ابتدائی طور پر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری نہیں ہوسکا ہے، اور اہل علاقہ میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بلیدہ کے علاقہ کوچک چرمین بازار میں ایک پرائیویٹ اسکول کو نذر آتش کیا گیا تھا اور ابتک انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کیا گیا ہے۔

جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق ان واقعات میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے گروپوں  کا ہاتھ ہے۔