پاکستان : راولپنڈی میں دھماکہ 1 شخص ہلاک متعدد زخمی

120

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ۔

ریسکیو اور پولیس حکام نے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور 3 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ ایک رکشے میں ہوا تاہم اس کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوا۔

زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شدید زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد کی اور حکام کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام نے امکان ظاہر کیا کہ یہ تخریب کاری نہیں ہے بلکہ سلنڈر یا گیس جنریٹر کی وجہ سے ہونے والا دھماکہ ہے۔

دھماکے کے فوراً قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا