مند اسنائپر حملے میں فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

149

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح گیارہ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند، گوک رودین میں پاکستانی فوج کی چوکی کے مورچہ پر ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اسی دوران چوکی کو دوسرے خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس میں ایک اور اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔