گوادر اور پنجگور میں فوجی آپریشن جاری

347
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے گوادر اور ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے اتوار کے روز آپریشن کا آغاز کیا، پہاڑی علاقوں میں فورسز کی پیش قدمی جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوادر سے ملحقہ پہاڑی سلسلے سائیجی اور دشت کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کی زمینی فورسز نے بڑی تعداد میں پیش قدمی کی ہے جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کیساتھ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز تلار، کھڈان اور زریگ بُگ آپریشن میں مصروف ہے جبکہ گوادر سے فورسز کی بڑی تعداد کو سائیجی کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ کنڈا سول کے مقام پر فورسز نے کیمپ قائم کردی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گوادر اور دڑامب کی جانب سے مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

دریں اثناء ضلع پنجگور کے پروم، گوارگو اور دیگر علاقوں میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوارگو سے عمر رسیدہ شخص صالح محمد نامی شخص کو فورسز اہلکاروں نے تشدد کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں آمد رفت کے راستے بند ہونے کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے فوری خبروں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔