کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

328

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے گذشتہ دنوں دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستانی فوج نے کیچ کے مرکزی شہر تربت آسکانی بازار میں چھاپہ مارکر لیاقت ولد نور محمد اور لیاقت ولد سفر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں افراد گذشتہ دنوں بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسحاق بلوچ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

واضح رہے لواحقین کے مطابق پاکستانی فوج اسحاق بلوچ کے جسد خاکی نہ صرف ورثاء کے حوالے نہیں کیا بلکہ ان کے لاش کو گمنام مقام پر دفن کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کے لواحقین کو فاتحہ خوانی پر فوج نے تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔