کیچ : زمران میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ

455
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آج صبح زمران کے علاقے گونجتو میں فورسز کی گاڑی پر اس وقت ہوا جب فورسز اہلکار کیمپ کیلئے پانی لے جارہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا ہے۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو ماضی میں اس نوعیت کے واقعات میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔

تین روز قبل بولان کے علاقے مچھ میں بارودی سرنگ کے حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک اہلکاروں کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ واری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔